کوئٹہ (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مون سون ہوائیں داخل ہو گئی ہیں۔ جس سے بلوچستان کے شمال مشرقی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے 4 روز تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے ان علاقوں میں وقفوں وقفوں کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ آج سے اگلے 3 سے 4 روز تک وقفہ وقفہ کے ساتھ کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، لورالائی، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، خضدار، قلات،لسبیلا، خاران، واشک، نوشکی، پنجگور، تربت، میں آج مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران شدید بارشیں ہوں گی، ندی نالوں میں طغیانی اور بجلی گرنے کے واقعات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔