حج انتظامات میں بدانتظامی کا انکشاف

حج انتظامات میں بدانتظامی کا انکشاف
حج 2022، بدانتظامی اور تشدد کے واقعات، حج مشن وزارت مذہبی کی جانب سے حج انتظامات میں بدترین بدانتظامی کا انکشاف. تفصیلات کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث حج مشن مکمل ناکام ہوگیا، ڈی جی حج انکا عملہ،معاونین اور خدام حاجیوں کی معاونت کی بجائے خود حج کرتے رہے، حجاج کو پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹیشن کے معاہدوں پر عملدرامد نہ کرایا جاسکا، عرفات سے مزدلفہ تک پاکستانی حاجیوں کو ٹرانسپورٹ تک نہ ملی. سیکرٹری حج کا بدترین انتظامات پر سیکشن آفیسر افسر خان پر اظہار برہمی، وطن واپس بلا لیا، سیکشن آفیسر افسر خان کو معطل کرکے واپس بھجوانے کا حکم جاری کر دیا گیا. اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا عمر بٹ پر مجاملے ویزہ پر آئے نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ و تشدد کیا گیا. اسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا عمر بٹ نے سفارتخانے کے اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا ہے، معاملے پر سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے. سیکرٹری مذہبی امور نے حج مشن کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، عمر بٹ نے سیکرٹری وزارت سمیت اعلی حکام کو سفارتخانے حکام کے خلاف درخواست دے دی، گریڈ 17 تک کے معاونین کو روزانہ کی بنیاد پر 150 ریال معاوضہ ملتا ہے، گریڈ 17 سے اوپر کے معاونین کو روزانہ 180 ریال دئیے جاتے ہیں، وزارت مذہبی امور کا حج کے دوران حج ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے معاونین کو معاوضہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔