مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت کے سسرانتقال کرگئے

مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت کے سسرانتقال کرگئے
کیپشن: مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت کے سسرانتقال کرگئے

ویب ڈیسک: مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ دانیا شاہ کے والد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دانیا شاہ کے والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد دو دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہے اور پھر دار فانی سے کوچ کرگئے۔

دانیا شاہ نے بھی خود بھی اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور ان کی آخرت میں آسانی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

یادرہےکہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کابھی پراسرار حالات میں انتقال ہوا تھا جن کی دانیہ شاہ تیسری اہلیہ تھیں اور اب ان کے والد کا بھی انتقال ہوگیاہے۔

Watch Live Public News