ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف لاہور کا چودہ اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ ،پاکستان تحریک انصاف لاہور نےچودہ اگست کو جلسے کے لئے ڈپٹی کمشنرکو جلسے کیلئے درخواست جمع کرادی ۔
سینیئر نائب صدر تحریک انصاف اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرادی،درخواست کےمتن میں کہا گیا مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔
سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نےدرخواست کی کہ تحریک انصاف کو چودہ اگست والے دن جلسے کی اجازت دی جائے، مینار پاکستان جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی۔
اب تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ ذیشان رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے چودہ اگست کو مینار پاکستان پر کسی جلسے کا اعلان نہیں کیا، کسی کارکن نے ذاتی حیثیت میں جلسے کی درخواست دی ہے جس کا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی۔