ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی

ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: sanam javed
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو لیکر اسلام آباد پہنچ گئی ، صنم جاوید کو کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹرصنم جاوید کے خلاف سائبر کرائم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ایف آئی آئی کی ٹیم نےصنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا ، صنم جاوید کے خلاف 9 مئی کو ٹوئیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، صنم جاوید نے لوگوں کو کورکمانڈر ہاوس جانے کے حوالے ترغیب دی۔ 

دریں اثنا پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا، گوجرانوالہ میں صنم جاوید کو سنٹرل جیل سے رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار کیا گیا،

Watch Live Public News