پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی
کیپشن: Outside Adiala Jail
سورس: web desk

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو ۔

جیل عملہ کا کہناتھا بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن نہیں ہے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئےمنگل اور جمعرات کا روز مختص کر رکھا ہے، جس پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور جیل عملے میں تلخ کلامی ہوئی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،اعظم سواتی اور انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے پہنچے تھے، جیل عملہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سےمتعلق پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا۔

انتظار پنجوتھا نےاڈیالہ جیل کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا توشہ خانہ کے اندر جو دوسرا ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے ضمانت کے لئے درخواست دائر ہو چکی ہے ،نوٹسسز جاری ہو چکے ہیں ،یہ گرفتاری بھی غیر قانونی ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب بولے آج ہمیں اڈیالہ جیل کی چوکی میں نماز نہیں پڑھنے دی گئی،مریم نواز اور شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے ،آپ لوگوں نے خود دیکھا انسپکٹر اویس نے مسجد کے دروازے بند کر دیے ،ہم انتظار کر رہے ہیں روبکار اندر گئی ہوئی ہے ہمیں آفیشلی آگاہ کریں۔

دوسری جانب لاہور میں درج 9مئی کے مقدمات کی تفتیش کے معاملہ پر پولیس ٹیم ایس پی کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی،لاہور میں درج 9مقدمات کے تفتیشی افسران بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
لاہور پولیس کی ٹیم انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے اجازت لےاڈیالہ جیل پہنچی،لاہور پولیس بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کے بعد گرفتاری ڈالے گی۔

Watch Live Public News