’’ 27 بلین کے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا ئے گئے ہیں‘‘

’’ 27 بلین کے ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا ئے گئے ہیں‘‘
کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کردی گئی ہے، اس کا غریب عوام کو برائے راست اثر پڑے گا، کروڈ آئل پر سترہ فی صد ٹیکس عائد کردیا ہے ٗ حکومت لگائے گئے ٹیکس کا جائزہ لے ایل این جی پر بھی ٹیکس لگا دیا ہے ٗ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں ٗ بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے ۔سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی نے ایک بیان میں کہا کہ جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے کلیکٹ کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی، کابینہ کی منظوری کے بنا بجٹ پیش ہوگیا، حکومت کہتی ہے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، 27 بلین ان ڈائریکٹ ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں ٗ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی ہے، آپ بیس روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کے لئے تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بات کرتے ہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کا پروگرام ہے ٗ صوبے کیسے وفاق کو سرپلس واپس کریں گے صوبے وفاق کو پیسے واپس نہیں کرتے ٗ ملک کی ایکسپورٹ سات سال میں نہیں بڑھی ٗ پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ہم ایکسپورٹ بڑھائیں گے ٗ آئی ایم ایف کی بورڈ میٹنگ سے پاکستان کا ایجنڈا ڈراپ کر دیا ہے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ خود کہ رہے ہیں آئی ایم ایف سے غلط معاہدے ہوئے ہیں ٗ ایف اے ٹی ایف سے نکلنے کے لیے چار پوائنٹ کو فوکس کرنا چاھیے گرے لسٹ سے باہر نکلیں ٗ آئی ایم ایف کی بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے ایجنڈے کو نکال دیا ہے،وزیر خزانہ نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ غلط طے پایا۔انہوں نے مزید کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے 4 پوائنٹ رہ گئے ہیں جو حکومت نہیں پورے کر پا رہی،شوکت ترین سب کو اعتماد میں لیکر این ایف سی ایوارڈ لے آئے، ہوا یہ کہ این ایف سی کو ڈی ریل کیا گیا، سات سال سے این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا،امید ہے کہ شوکت ترین این ایف سی کے مسئلے کو دیکھیں گے۔

Watch Live Public News