جیف بزوز کا خلائی ہم سفر بننے کیلئے چار ارب کی ٹکٹ

جیف بزوز کا خلائی ہم سفر بننے کیلئے چار ارب کی ٹکٹ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) آن لائن سٹور ایمازون کے مالک جیف بزوز کے ساتھ خلا میں جانے کے شوقین شخص نے 28 ملین ڈالر میں ٹکٹ خرید لی ٗ اب وہ اگلے سال 20 جولائی کو ’’ بلیو اوریجن‘‘ کمپنی کی طرف سے پہلے سیاحتی سفر میں حصہ لینے کیلئے کنفرم ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیف بزوز کے ساتھ خلا کی سفر پر جانے کیلئے دنیا کے ایک امیر ترین شخص نے آن لائن ٹکٹ 28 ملین ڈالر میں خرید لی ہے ٗ خلا کے مسافر کی درخواست پر میڈیا سے ان کی شناخت چھپائی گئی ہے ۔ انہوں نے صرف دس منٹ کی آن لائن نیلامی میں جیف بزوز کا ہم سفر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ اس امیر مسافر کی شناخت آنے والے چند ہفتوں میں میڈیا کے سامنے پیش کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔آن لائن نیلامی کیلئے حتمی مرحلے میں 24 افراد نے شرکت کی جبکہ جیف بزوز کا ہم سفر بننے کیلئے نیلامی 4.8 ملین ڈالر سے شروع ہوئی ٗ پھر بولی دس ملین ڈالر تک پہنچیں اور آخر کار یہ ٹکٹ 28 ملین ڈالر میں خرید لی گئی ۔ یاد رہے کہ جیف بزوز کی طرف سے دنیا کے خلا میں پہلے سیاحتی سفر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں جیف بزوز اور ان کے بھائی مارک کے ساتھ ایک تیسرے مسافر کیلئے آن لائن ٹکٹ کے ذریعے شرکت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News