شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

شہباز شریف اور حمزہ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا تحریری فیصلہ جاری
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ضمانت کنفرم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا. تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت کے الزامات پر ابھی کوئی شہادت میسر نہیں ہے. کرپشن، رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر ٹرائل میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے. تفتیشی افسر نے پولیس ڈائری میں آج تک یہ نہیں لکھا کہ انہیں تفتیش کے لیے ملزمان کی حراست درکار ہے. تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے کہیں نہیں لکھا کہ مزید تفتیش کیلئے شہباز شریف و دیگر ملزموں کی گرفتاری مطلوب ہے، شہباز شریف سمیت دیگر کو گرفتار نہ کرنے کے حقائق کو پراسکیوٹر اور تفتیشی نے عدالت میں تسلیم بھی کیا، شریک ملزمان پر پر اعانت جرم کا الزام ہے، مسرور انور سمیت 14 شریک ملزموں کا جرم شواہد سے ثابت ہونا باقی ہے، مرکزی ملزموں کی ضمانتیں کنفرم ہونے کے بعد شریک ملزموں کو گرفتار کرنے سے کوئی مقصد پورا نہیں ہو گا، تحریری فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کا اثر ٹرائل پر نہیں ہو گا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔