چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین نادرا طارق ملک نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) طارق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نےاستعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، طارق ملک کانام نوفلائی لسٹ میں ایڈ کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین نادرا کے خلاف ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے۔ آج پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ چیئرمین نادرا پر کوئی دباو نہیں ،سیکریٹری داخلہ سے بھی کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں اس لئے اختلاف کی کوئی صورت نہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔