پنجاب بجٹ 2024-25  پیش، پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ،صرف 2 ارکان ایوان میں موجود

پنجاب بجٹ 2024-25  پیش، پیپلزپارٹی کا بائیکاٹ،صرف 2 ارکان ایوان میں موجود

(ویب ڈیسک ) پنجاب بجٹ 2024-25  پیش کردیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی نے اجلاس کا  بائیکاٹ کیا  علامتی طور پرصرف 2 ارکان ایوان میں موجود تھے۔

حکومت پنجاب بجٹ بل پر تنہا دکھائی دیتی ہوئی ۔اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کردیا۔ علامتی طور پر صرف2 ارکان ایوان میں موجود تھے۔

قبل ازیں   پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے بجٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے وفد کی درخواست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے صرف 2ارکان کو ایوان میں بطور ٹوکن بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بجٹ پر حکومت کے مشاورت نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کاشتکاروں کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال کے اوپر پنجاب حکومت نے پیپلزپارٹی کی کسی تجویز کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ جنوبی پنجاب کے لیے 34 فیصد ADP میں حصہ اور اسکی الگ کتاب نہ چھاپنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کی آن گوئنگ ADP سکیمز کو پنجاب حکومت نے نظر انداز کیا جس پر پارلیمانی پارٹی میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔

Watch Live Public News