انوکھی بارات: ہیلی کاپٹر سے نوٹ نچھاور

انوکھی بارات: ہیلی کاپٹر سے نوٹ نچھاور

پبلک نیوز: منڈی بہاوالدین میں انوکھی بارات ہوئی جس میں ہیلی کاپٹر سے پھول اور کرنسی نچھاور کی گئی۔ فضاء میں ہر طرف نوٹ اور پھولوں کی پتیاں بکھر گئیں۔

بارات کے راستے اور میرج ہال میں ہیلی کاپٹر سے یورو اور پاکستانی کرنسی گرائی گئی اور دلہا کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر شہر کا چکر لگایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بارات نواحی گاؤں ہریا سے مقامی ہوٹل میں آئی تھی۔ دلہا رانا ابرارکے بھائیوں نے ہیلی کاپٹراسلام آباد سے منگوایا تھا۔ دلہا کے 5 بھائی بسلسلہ روزگار اٹلی میں مقیم ہیں۔

دلہا کے بھائی کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اپنے بھائی کی خوشی کیلئے اس سے بھی زیادہ اہتمام کرنا چاہتے تھے۔ایونٹ مینجر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے کرائے کی مد میں 18 لاکھ روپے وصول کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔