پشاور(پبلک نیوز) پشاور کی انجینئرنگ یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ میٹنگ کے خلاف آل یونیورسٹیز فیڈریشن خیبرپختونخوا نے احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت یونیورسٹی کے معاملات میں بے جا مداخلت کر رہی ہے، ملازمین کا ہیلتھ الاونس بھی ختم کر دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے سکولز فیس الاونس کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ حکومت ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے اور ملازمین کے ہیلتھ الاونس کو بحال کیا جائے اور ہاؤس سبسڈی الاونس کو بھی بحال کیا جائے۔