’’اپوزیشن کے الزامات پر مظفر حسین شاہ بھی بول پڑے ‘‘

’’اپوزیشن کے الزامات پر مظفر حسین شاہ بھی بول پڑے ‘‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینیٹ الیکشن میں پریذائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کی طرف سے دھاندلی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سات ووٹوں کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے ٗ اب یہ اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ تحقیقات کرے کہ وہ چوری کن ارکان نے کی ہے۔ایک بیان میں مظفر حسین شاہ نے کہا کہ مجھ پر تنقید بلاجواز ہے ٗ اپوزیشن کو اپنے گھر سے ان ارکان کو ڈھونڈنا چاہیے جنہوں نے ووٹوں کی چوری کی ہے ٗ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی۔پی ڈی ایم کے ساتھ ارکان نے جان بوجھ کر سات ووٹ ضائع کئے ٗ سات کے سات بیلٹ پیپرز پر ایک ہی طرح کی مہر لگی ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے الیکشن کمیشن اور مظفر حسین شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فون کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ملا ہو گا ۔

Watch Live Public News