فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

فواد عالم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم ویب سیریز 'خودکش محبت' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

قومی کرکٹر نے لمبے عرصے بعد ٹیم میں کم بیک کیا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ اردو فلکس نے فواد عالم کی ویب سیریز کا ایک پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

پوسٹر میں فواد عالم کے ویب سیریز میں کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فواد عالم کا اندر چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آنے پر مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں کا کہناتھا کہ انہیں فواد عالم کی ویب سیریز کےآنے کا شدت سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اردو فلکس، نیٹ فلکس طرز کا ایک اردو سٹریمنگ پلیٹ فارم ہے جہاں پر ویب سیریز لانچ کی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔