شہبازکےپاس کچھ نہیں،نواز شریف سےبہتر مذاکرات ہوسکتےہیں،فواد چودھری

شہبازکےپاس کچھ نہیں،نواز شریف سےبہتر مذاکرات ہوسکتےہیں،فواد چودھری
کیپشن: شہبازکےپاس کچھ نہیں،نواز شریف سےبہتر مذاکرات ہوسکتےہیں،فواد چودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے لہذاان سےمذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں میڈیاسےگفتگو کے دوران صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کب پاکستان تحریک انصاف میں واپس آرہے ہیں ؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی سے بات ہوجائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے، تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتےہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سےمذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News