سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم پر ٹیکس لگے گا یا نہیں ؟ وفاقی وزیر بجلی نے بتادیا

solar system
کیپشن: solar system
سورس: google

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس احمد لغاری کا کہنا ہے کہ پہلے سے لگے سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا اور نہ مستقبل میں ان پر ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق  میڈیا میں  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ’آج سے دوہفتے پہلے ایک خبر چلی تھی کہ جنہوں نے سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم لگائے ہوئے ہیں ان پر ہم فکس ٹیکس لگا رہے ہیں اور ان کے نرخ تبدیل کر رہے ہیں، وہ خبر سچ ثابت نہیں ہوئی۔‘

اویس احمد لغاری نے کہا کہ ’میں نے اس بات کی مسلسل تردید کی تھی اور  اپنے اس دعوے پر آج بھی قائم ہوں کہ آج تک جتنے بھی سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم لگ چکے ہیں، ان پر ہم اپنے معاہدے سے قطعاً پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔‘

نیٹ میٹرنگ وہ طریقہ کار ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی ضرورت سے زیادہ بجلی متعلقہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بیچ کر اپنا بل کم کر سکتے ہیں۔ صارفین یہ بجلی شمسی توانائی سے پیدا کرتے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کے متعلق وزیر برائے پاور ڈویژن  نے مزید کہا کہ ’اگلے ایک، دو سال کے اندر اس میں جتنا اضافہ ہو گا اس کے متعلق جب حکومت سوچے گی تو آئندہ لگانے والوں کے لیے صرف اس قسم کی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر ان کا پورا حق ہو گا کہ وہ لگائیں یا نہ لگائیں۔‘

Watch Live Public News