200 یونٹ پر ریلیف کے منتظر بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

200 یونٹ پر ریلیف کے منتظر بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی
کیپشن: 200 unit relief
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینےکےلئے کمیٹیاں قائم کردی ہیں مگر صارفین کو ریلیف ملنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

وزیر  صنعت و  پیداوار   رانا تنویر حسین کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ سے 50 ارب روپے کی کٹوتی 200 یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے کی ہے، صنعتوں کو بھی 10 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا ہے۔

آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت ہورہی ہے، گیس اور دیگر توانائی پر چلنے والے منصوبوں پر کوئلے پر منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،وزیر اعظم نے دورہ چین کے دوران چینی صدر سے اس ضمن میں بات کی تھی، بجلی گھروں کے کوئلے پر منتقل ہونے سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے زیر بحث نہیں آسکا۔

بانی پی ٹی آئی نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کارکنوں کو جی ایچ کیو بھیجا ہے، عمران کہتے ہیں کہ میں نے تو کہا تھا جی ایچ کیو کے آگے پرامن احتجاج کریں، اعتراف یہی ہوتا ہے کہ میں گھر تک گیا تھا میں نے کچھ نہیں کیا ہے۔

Watch Live Public News