اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 15 مارچ کی بجائے 16 ماررچ کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دے دی۔ مولانا کی جانب سے پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی سے رابطے کیا گیا۔ مولانا نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز تمام جماعتوں کے سربراہان کو بھجوا دی۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی یہے کہ لانگ مارچ کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں سے استعفے بھی دینے چاہئیں۔ استعفوں کے ساتھ ہی لانگ مارچ مؤثر ہو سکتا ہے۔