پی ٹی آئی ریلی: زمان پارک سے اسٹیشن تک تما م راستوں کی رابطہ سڑکیں کنٹینر لگا کر بند

پی ٹی آئی ریلی: زمان پارک سے اسٹیشن تک تما م راستوں کی رابطہ سڑکیں کنٹینر لگا کر بند
لاہور: پولیس نے زمان پارک سے لیکر اسٹیشن تک تمام راستوں کی رابطہ سڑکوں پر کنٹینر لگا کر بند کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی انتخابی ریلی کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس سرگرم ہوگئی۔ لاہور پولیس نے گڑھی شاہو پل بند کرکے شمالی لاہور کو لاہوت کے دیگر علاقوں سے منقطع کر دیا، گڑھی شاہو پل بند ہونے سے شمالی لاہور سے پی ٹی آئی کے آنے والے قافلوں کے راستے بند کر دئیے گئے ۔ لاہور پولیس نے زمان پارک سے لیکر اسٹیشن تک تمام راستوں کی رابطہ سڑکوں پر کنٹینر لگا کر بند کردیا۔ پولیس نے ریلی کے راستوں کی تمام دوکانوں کو بھی زبردستی بند کروا دیا۔ راستے بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، لاہور کے دیگر علاقوں سے شمالی لاہور آنے والے عوام بھی سڑکوں پر پھنس گئے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی ریلی 2 بجے زمان پارک سے روانہ ہونی ہے۔پولیس نے 11 بجے ہی رستوں پر کنٹیز لگا دئیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔