ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈپر گیس لیکج کے باعث دھماکے میں تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پرگھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں 2بچے اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،اورلاشوں اور زخمیوں کو بی ایم سی منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام نے گیس دھماکےسےلگی آگ پر بھی قابو پا لیا۔