صارفین کیلئے خوشخبری،سونے کی قیمت میں بڑی کمی

صارفین کیلئے خوشخبری،سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: صارفین کیلئے خوشخبری،سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ویب ڈسک: کراچی میں صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ سونا 1800 روپےسستا ہونے کے بعد  2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 1544 روپے کم ہو گئی جبکہ دس گرام سونا 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 2179 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر مستحکم ہے۔

Watch Live Public News