علی امین گنڈا پور کا شہبازشریف سے ملاقات کے بعد بڑا بیان

علی امین گنڈا پور کا شہبازشریف سے ملاقات کے بعد بڑا بیان
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: web desk

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر  اعلی   علی امین گنڈا پور نے  وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   آج وزیر اعظم شہباز شریف سے پہلی ملاقا ت تھی،وزیراعظم شہبازشریف نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر  اعلی   علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات مثبت رہی، وزیراعظم نے یقین دلایا ہےکہ صوبے کے اخراجات ادا کیے جائیں گے، عوامی مسائل پر بات چیت ہوئی۔  حالات کے پیش نظر ہم نے  بھی قابل حل مسائل پر روشنی ڈالی۔

وزیراعظم نے فل سپورٹ کرنے کا کہا ہے، پشاور میں ہوتا تو وزیراعظم کا استقبال کرتا،ملک کے سیاسی مسائل بات چیت اور مل بیٹھنے سے ہی حل ہوں گے، صوبے کے بقایاجات وفاقی حکومت ادا کرے گی، آئی ایم ایف کو خط میں عمران خان کا یہ موقف نہیں تھا کہ پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا علی امین کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیرمقدم کرتا ہوں، شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ کے پی کے حکومت کے واجبات ادا کئے جائیں گے،وزیراعظم نے انہیں جذبات کا اظہار کیا جو علی امین نے کیا ہے،وزیراعظم نے کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا بھی کہا ہے۔