علی امین کی وزیراعظم سے ملاقات پرعمران خان نے کیا اعتراض کیا؟

علی امین کی وزیراعظم سے ملاقات پرعمران خان نے کیا اعتراض کیا؟
کیپشن: Ali Amin Gandapur
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور نے کہا وفاق کے ذمے صوبہ کے پی کے کی کافی زیادہ رقم ہے،شکر ہے ہم غریب صوبہ نہیں ہیں، ہمارے پیسے دینے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ پر ہیں اور حکومتی معاملات اپنی جگہ پر، صحافی کا سوال  نے سوال کیا کہ کتنی رقم واجب الادا ہے؟ اس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیا رقم تو بہت زیادہ ہے، قاضی والا جو ہمارا ہے اس میں 1510 ارب ہے، ہمارا این ایف سی شئیر 260 ارب ہے،ریگولر والے میں 32 ارب ایک ہے 60 ارب ایک ہے۔

  علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شکر ہے ہم غریب صوبہ نہیں ہیں، ہمارے پیسے دینے ہیں، لیکن ہم اس طریقے سے پیسے مانگ رہے ہیں جو ان کے لئے دینا ممکن ہو، ہم نے فیڈرل گورنمنٹ گزاری ہے ہمیں معاملات کا پتہ ہے،ہم ایسے کرنا چاہتے ہیں جس سے ہماری صوبے کی ترقی بھی جاری رہے۔

صحافی کا سوال نے مزید سوال کیا کہ ملاقات سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا تھا؟ اس پر  وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ مجھے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ بنایا گیا، صوبے کے حوالے سے معاملات پر ان کو اعتراض نہیں۔

صحافی کا سوال کرتے ان سے پوچھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے دوران ملاقات آپ نے کچھ آرچیو کیا؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس پر مسائل کا حل سب کو معلوم ہے مگر بات اس پر عملدرآمد کی ہے۔