ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد، پشاور  اور مردان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے  کے علاقوں ، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان ، کوہاٹ، صوابی ، چارسدہ اور نوشہرہ  میں   زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی ہے،    زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش  تھا جبکہ   گہرائی 130 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم  اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Watch Live Public News