ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازوں کے روح پرور اجتماعات، ملکی سلامتی، امت مسلمہ کی سربلندی، کورونا وبا سے نجات، فلسطینی اور کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں۔صدر مملکت اور وزیراعظم قوم کو عیدلفطر کی مبارکباد، صدر مملکت نے کہا عید پر کرونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر ہر گز نظرانداز کی کی جائیں، وزیراعظم نے کہا ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری اور فلسطینوں کے ساتھ ہیں، قوم سے درخواست ہے عید پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط دین کا حکم اور سنت رسول صلی ﷲ علیہ وسلم بھی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور بلاول بھٹو کی عیدالفطر پر امت مسلمہ کو مبارک باد، شہبازشریف نے کہا فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سرفرازی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔۔ بلاول بھٹو نے کہا کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے دعا گو ہیں جو اپنی آزادی کے لیے ایک اور عید مزاھمت کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔کرونا کے وار جاری، 24 گھںٹوں میں مزید 126 افراد دم توڑ گئے، مجموعی اموات کی 19 ہزار 363 ہو گئی، 3 ہزار 265 نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہداء کی تعداد 65 ہو گئی،، شہدامیں 16 بچے اور 3 خواتین بھی شامل،، حماس نے اسرائیلی فوج کی جیپ کو ٹینک شکن میزائل سےتباہ کر دیا، صہیونی فوجی سمیت 6 یہودی ہلاک