آزاد کشمیر احتجاج پنجاب اور کے پی میں نہ چلا جائےیہ اچھی بات نہیں،فوادچودھری

ویب ڈیسک:فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہےاگر عمران خان یہ جنگ ہار جاتا تو پاکستان یہ جنگ ہار  جائے گا، پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔جیلوں میں خفیہ ٹرائل ہو رہے ہیں، اس طرح کے ٹرائل سوویت یونین دور میں ہوتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں  فواد چودھری کی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کمشیر میں جو ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے،آزاد کشمیر سے پنجاب اور کے پی کے میں یہ چلا جائے تو اچھی بات نہیں ہے،تلخیوں پر پانی ڈالنے کی ضرورت ہے،مذکرات کی بات کو آگے بڑھنا چائیے۔

 فواد چودھری نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں کا یہ کام نہیں ہوتا کہ  ہر مسلئے پر اسلحہ لے کر لشکر کشی پر شروع ہو جائیں،سیاسی جماعتوں کا کام ہی مشکلات سے راستے نکالنا ہوتا ہے،ردعمل کو بڑھنے کی بجائے کم کرنا ہو گا، پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

فواد چودھری نے  کہا کہ آپ پی ٹی آئی میں ہوں یا نہ ہوں جو بھی جمہوریت پر یقین رکھتا ہے اس نے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے کیونکہ اگر عمران خان یہ جنگ ہار جاتا تو پاکستان یہ جنگ ہار  جائے گا،2 سال پہلے جب شہباز شریف یہ حکومت تو ہم ملک میں بحث معیاری جمہوریت کی ہو رہی تھی،ملک اس وقت آئین تقربیا معطل ہے اور بینادی انسانی حقوق ختم ہو چکے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحفظ آئین کی تحریک کو کامیاب بنانا ضروری ہے۔ عمران خان اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں۔ سیاست دان جمہوریت کی بحالی کے لیے متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ماحول بنے گا تو مذاکرات ہوں گے۔  موجودہ حالات میں شہری حقوق ختم کیے جا رہے ہیں۔ 

فواد چودھری نے کہا کہ جیل میں پوشیدہ ٹریلز ہو رہے ہیں ایسا شائد عراق میں صدام حسین کے دور میں ہوتا تھا،ماحول ملک میں گھٹن زدہ ہے،انوسیٹر اور ہمارے بچے ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں،جو گفتگو کی بات ہو رہی ہے یہ مثبت ہے،ملک میں آئین اور انسانی حقوق کی بحالی ہونی چائیے، عمران خان بھی حقوق کی بات کر رہا ہے،خواتین ایک مقدمے سے نکلتی ہیں دوسرے میں ڈال دیتے ہیں، عمران خان کے مقدمات کو اوپن کرنا چائیے۔

فیصل آباد: فواد چودھری کو 6 جون کو دوبارہ پیش ہونےکاحکم

دوسری جانب  فواد چودھری9 مئی کے مقدمات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہو گئے۔عدالت نے تفتشی آفیسر کو فواد چودھری کو مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے مقدمے کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو 6 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آج تک شامل تفتیش نہیں ہوۓ تھے۔  آئندہ پیشی پر حالات تفتیش عدالت میں پیش کر دیئے جائیں گے.

Watch Live Public News