خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے 

خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی آمنے سامنے 

(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا  (کے پی ) میں پیپلز پارٹی اور  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  آمنے سامنے آگئے۔

وزیر اعلی کے پی   علی امین گنڈا پور  کے بیان کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو گورنر ہاؤس کے پی میں دعوت رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے گورنر ہاؤس میں آمد پر پابندی کے بیان پر پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی۔ بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس پشاور میں قیام کریں گے۔

پیپلز پارٹی کا گورنر تعینات ہونے کے بعد بلاول بھٹو زرادری کا کے پی کا پہلا دورہ ہوگا۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق جلد فیصلہ کر کے تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔

Watch Live Public News