آسمان پر اڑتی ہوئی مچھلی، ماہرین حیرت زدہ رہ گئے

آسمان پر اڑتی ہوئی مچھلی، ماہرین حیرت زدہ رہ گئے

ویب ڈیسک: امریکا کے فلوریڈا میں آسمان پر اڑتی ہوئی مچھلی دیکھی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ یو ایف او (اڑن طشتری) ہے، جسے alien ( ایلینز )نے اڑا دیا تھا۔ اڑتی ہوئی مچھلیوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

آپ نے فلموں میں ایلینز کو دیکھا ہوگا۔ حقیقی زندگی میں انکےہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ لیکن کئی عجیب و غریب واقعات کو انہیں ایلینز سے جوڑا جاتا ہے. ان دنوں ایسی خبروں میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک کیس امریکا کے فلوریڈا سے سامنے آیا ہے جہاں لوگوں نے پرندے کی بجائے ایک مچھلی کو آسمان پر اڑتے دیکھا۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اس مچھلی کو انہیں ایلینز نے اڑا یا ہو گا۔ اڑتی ہوئی مچھلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ڈیلی سٹار میں شائع خبر کے مطابق یہ معاملہ اس ہفتے کا بتایا جا رہا ہے جب ایک مچھلی جیسی چیز آسمان پر اڑتی ہوئی نظر آئی۔ اس کے بعد سے ایلین ہنٹرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسے فلائنگ فش کا نام دیا گیا ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایلینز کا خلائی جہاز ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایلینز نے مچھلی کو اڑایا۔ اس اڑنے والی مچھلی کی تصویر UFOsightingdaily.com پر شیئر کی گئی ۔

ایلینز ماہر سکاٹ وارنگ کے مطابق یہ اڑتی ہوئی مچھلی جیسی چیز سٹی بس کے سائز کی ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں جہاں کہیں بھی ایلینز اور یو ایف اوز دکھائی دے رہے ہیں، ان کا سائز زمین پر موجود چیزوں سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن اس نے پہلی بار ایسا UFO یا ایلین دیکھا ہے جو مچھلی جیسا لگتا ہے۔ وائرل ہونے والی اس ایلین مچھلی میں سامنے دو آنکھیں نظر آرہی ہیں اور اس کا پچھلا حصہ مچھلی کے پنکھوں جیسا ہے۔

ایلین ماہر سکاٹ وارنگ کا کہنا ہے کہ سمندر کے نیچے دنیا میں ایلین بیس بھی موجود ہے۔ اس ایلین مچھلی کی اس تصویر نے کئی تنازعات شروع کر دیے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس معاملے کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلوریڈا میں ایلینز کا نظر آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ UFOs اور ایلینز یہاں ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اب اس اڑنے والی مچھلی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگرچہ اس اڑنے والی مچھلی کے یو ایف او ہونے کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔