کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن؟

کون بنے گا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا چیمپئن؟
پوری پاکستانی قوم کی نظریں بڑے ایونٹ کے بڑے ٹاکرے پر لگ گئیں۔ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں دن ایک بجےمدمقابل ہوں گی۔بابراعظم کی قیادت میں قومی ٹیم میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئی،انگلش ٹیم جوزبٹلر کی کپتانی میں گرین شرٹس کامقابلہ کرے گی۔ ایک لاکھ کےقریب شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میگاٹاکرادیکھنے کےلئے موجود ہیں۔بابرالیون نےسیمی فائنل میں کیویزکو پچھاڑتےہوئےکامیابی سمیٹی تھی جبکہ انگلش ٹیم نے بھارتی اسکواڈکو 10وکٹوں سےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنائی۔ کرکٹ کےدیوانوں کے لئےاچھی خبریہ ہے کہ میلبورن میں بادل چھٹنےلگےہیں اوربارش کے مجموعی امکانات 95فیصد سےکم ہوکر46فیصد رہ گئے ہیں۔ آئی سی سی نےٹی ٹونٹی ورلڈکپ کافائنل نتیجہ خیزبنانےکےلئےقوانین میں بھی تبدیلی کردی۔ فائنل کی دونوں اننگزکم سےکم 10، 10 اوورزکی ہونالازمی،بارش کے باعث میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں اضافی دورانیہ 2گھنٹوں سے بڑھا کر4گھنٹے کردیاگیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔