مورنی مورکل نے پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا

مورنی مورکل نے پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق مورنی مورکل نے پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مورنی مورکل نے رواں سال جون میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا، مورنی مورکل نے 6 مہینے کے لیے پی سی بی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔مورنی مورکل کی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کہا ہے کہ جلد ہی مورنی مورکل کے متبادل کا اعلان کیاجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔