شمالی وزیر ستان : دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ ،1دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

شمالی وزیر ستان : دہشتگردوں کیساتھ جھڑپ ،1دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید
راولپنڈی : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد جہنم واصل ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12/13 نومبر 2023 کی رات شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبداللہ (عمر: 25 سال، رہائشی: مردان)، سپاہی محمد سہیل (عمر: 19 سال، رہائشی: تھرپارکر) شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد جہنم واصل ہو ا،علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔