وزیراعظم سے ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

وزیراعظم سے ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کی وزیراعظم ہاوس آمد۔ وزیراعظم نے ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان سے ایرانی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر دفاع پرویز خٹک، سیکریٹری خارجہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملاقات میں دوشنبے میں ایرانی صدر ریسی سے ملاقات کا تذکرہ کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ تجارتی تعلقات، معاشی اور توانائی میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک ایران سرحد کو امن اور دوستی کی سرحدی قرار دیا۔ سرحد پر دونوں اطراف کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں بارڈر سیسٹنس مارکیٹس کے قیام کے معاہدے پر زور دیا گیا۔ پچھلے ایک سال میں دو اضافی بارڈر کراسنگ پوائنٹس کے کھلنے سے نقل و حرکت میں مزید آسانی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر ایران کے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے منصفانہ مقصد کی حمایت میں ایران کی مضبوط آواز کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے افغانستان کے بارے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ افغانستان کے پڑوسی کی حیثیت سے پاکستان اور ایران کا ملک میں امن اور استحکام میں براہ راست حصہ ہے۔ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کو پائیدار معیشت و رابطے کا خواہشمند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر ضرورت مند انسانی امداد فراہم کرنی چاہیے۔ افغانستان میں مالیانی معاملات خراب ہونے کے بعد معاشی تباہی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ہم آہنگی ہے مزید فروغ دیں گے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔