سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، بنگلادیش کی ٹیم نے پاکستا ن کو جیتنے کے لئے 174رنز کا ہدف دیا تھا۔ سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان میں مقابلہ ہوا ، محمد رضوان نے 56 بالوں پر 69 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے 55 زنز بنائے اور حیدر علی صفر پر آوٹ ہوئے،محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 اسکور بنایا جبکہ آصف علی نے دو بالوں پر دو اسکور بنایا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔شکیب الحسن اور لٹن داس نے55 بالز پر88 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنائی۔ لیفٹ اور رائیٹ کمبینیشن کے سامنے پاکستانی بالر بے بس نظرآئے۔ لٹن داس42 بالز پر69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 68 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ سومیا سرکار 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔نجم الحسین شانتو نے 12 رنز بنا ئے انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی۔محمد وسیم اور نسیم شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار 3 میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ کے فائنل سے باہر ہوگئی ہے، تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پاکستان اور میزبان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔