وزیر اعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، دونوں رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ

وزیر اعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، دونوں رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ
وزیر اعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ملاقات ہوئی، دونوں قائدین کے درمیان جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی مثال بن گئی ، فلسطین کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوئے۔ صدر محمود عباس اور وزیراعظم شہبازشریف میں دلچسپ مکالمہ ہوا، صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکرگزار ہوں۔فلسطینی صدر نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے اُن کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی، بھول نہیں سکتے، پاکستان کبھی فلسطینیوں کو بھول نہیں سکتا، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ صدر محمود عباس نے کہا کہ ہم پاکستان کو کبھی بھی نہیں بھولتے، ایک سوسال سے ہم پاکستانیوں کوکبھی نہیں بھولے، مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے، ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی، قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی صدر سے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہے، فلسطین ہمارے دل میں ہے، آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے راہنماؤں میں آپ شامل ہیں، آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔