لاہور:‌عالیہ ٹاؤن بند روڈ کے علاقے میں سلنڈر دھماکا،2 زخمی ،1 جان بحق

لاہور:‌عالیہ ٹاؤن بند روڈ کے علاقے میں سلنڈر دھماکا،2 زخمی ،1 جان بحق
لاہور:ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر پھٹنے کی کال 100 فٹ روڈ عالیہ ٹاون بند روڈ کے علاقے سے موصول ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق راہ گیر سلنڈر بھروا کر جا رہا تھا کہ اچانک سلنڈر پھٹ گیا۔کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو 1122 کی 3 ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی اور ایک موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ پر موجود دونوں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی افراد کی شناخت سہیل 18 سال اور زاہد 32 سال اور جابحق فرد کی شناخت ادیبا 6 کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔