مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بے اختیار کرنے کا خوفناک منصوبہ سامنےآگیا

مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بے اختیار کرنے کا خوفناک منصوبہ سامنےآگیا
کیپشن: مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بے اختیار کرنے کا خوفناک منصوبہ سامنےآگیا

ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سرکاری کی جانب سے لوگوں کو بے اختیار کرنے کا خوفناک منصوبہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی زمینوں پر جبری قبضے کی کوششیں کشمیریوں کی معاشی حالت کو مزید خراب کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو بے دخل کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوگئی۔

کشمیر میں زمینوں کا بے دریغ استعمال، بھارت کا  کشمیریوں کا اقتصادی استحصال کا منصوبہ ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے۔

سیاسی انتقام کے نام پر بھارتی فورسز کا کشمیری رہنماؤں پر کریک ڈاؤن جاری ہے،5  اگست 2019 سے کشمیریوں کے اثاثوں پر بھارتی حکومت کا قبضہ، ان کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں: بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں، آزادی کے حامی کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی جبری بے دخلی کی پالیسیوں نے کشمیریوں کی زندگیوں کو متاثر کیا۔

کشمیریوں کے خلاف بھارتی حکومت کی منظم مہم تسلسل سے جاری ہے مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری خاموش ہے، بھارتی مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لیے عالمی اداروں کی مداخلت کا وقت آگیا۔

Watch Live Public News