صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

صدر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے
اسلام آباد( پبلک نیوز) صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ، مشترکہ اجلاس کیلئے دو نکاتی ایجنڈا جاری ، آج صدر مملکت کے خطاب کے علاوہ کوئی اور کاروائی نہیں ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت علوی کی آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استقبال کرینگے ، اس موقع پر صوبائی گورنرز ،وزرا اعلیٰ ،صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز بھی مشترکہ اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔ آج کے اجلاس کیلئے خصوصی طور پر آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور وزٹرز کا داخلہ ممنوع کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور احتجاج کے بعد بائیکاٹ کا منصوبہ بھی ہے اور پارلیمنٹ کی روایات کے برعکس اپوزیشن ارکان کی طرف سے صدر کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت بھی نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News