پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان تیزی سے جاری ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کورونا سے پاکستان بھر میں مزید 67مریض انتقال کر گئے۔ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، تحریک انصاف 63 نشستوں کے ساتھ پہلے، ن لیگ کا 59 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر۔۔ آزاد امیدواروں نے 52 نشستیں جیت لیں، پیپلزپارٹی صرف 17 سیٹیں جیت سکی، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی 7 نشستوں پر کامیاب۔۔۔ تحریک انصاف کراچی میں بھی سب سے آگے، 14 نشستیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 11 نشستیں حاصل کر سکی، 6 آزاد امیدوار کامیاب، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے 3، 3 نشستیں حاصل کیں، سندھ بھر کے 53 وارڈز میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی 14، 14 وارڈز میں کامیاب۔۔۔ پنجاب میں ن لیگ کا پلڑا بھاری رہا، پنجاب کے 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32، پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔۔۔ لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری شکست، ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے خیبرپختونخوا کے 37 وارڈز میں پی ٹی آئی 18، آزاد امیدوار 9، ن لیگ 5، پیپلزپارٹی 3، اے این پی دو نشستوں پر کامیاب، بلوچستان کے 9 وارڈز میں آزاد امیدوار 4 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی 3، بلوچستان عوامی پارٹی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔۔۔