ڈاکٹر نے نرس کو حکم دیا کہ وہ کتے کو سجدہ کرے

ڈاکٹر نے نرس کو حکم دیا کہ وہ کتے کو سجدہ کرے
قاہرہ ( ویب ڈیسک ) مصر کی عوام میں غم غصہ کی لہر دوڑ گئی جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکٹر نے اپنے ماتحت میل نرس کو اس کی کسی غلطی کی سزا اس صورت میں دی کہ وہ رسی پر چھلانگ لگائے جبکہ اس کی عمر بھی زیادہ تھی اور اس کے وقت اس کو حکم دیا کہ وہ اس کے کتے کو سجدہ کرے اور اس سے معافی مانگے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جب مصری عوام کا غم و غصہ آسمان تک پہنچا تو معلوم ہوا کہ اس ڈاکٹر کا تعلق قاہرہ کی عین شمس یونیورسٹی کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ سے ہے اور وہ وہاں کا سربراہ ہے ، اس واقعہ کے فوراً بعد مصر کی حکومت سے اس ڈاکٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ڈاکٹر نے اپنی ویڈیو میں ذلت کی گہرائی میں گرتے ہوئے یہاں تک کہہ ڈالا کہ اس کا ماتحت میل نرس ناصرف اس کتے سے معافی ، اس کے سامنے سجدہ کرے بلکہ اس کتے کے ساتھ بدفعلی بھی کرے، مگر اس میل نرس نے اپنے انچارج ڈاکٹر کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ سکائی نیوز نے پراسیکیوٹر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس ویڈیو کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جا چکا ہے ، پراسیکیوشن کا یونیورسٹی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور قانون کے مطابق اس ڈاکٹر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈاکٹر پر جو دفعات چارج کی گئی ہیں ان کے مطابق اسے پندرہ سال قید کی سزا، یا تین لاکھ پاؤنڈ تک جرمانہ ہو سکتا ہے، دوسری طرف مصر کی حکومت کی طرف سے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، وزیر صحت ہالہ زید کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر کو معطل کر کے کام سے روک دیا گیا ہے اور وہ دفتر جہاں یہ واقعہ پیش آیا اسے بھی بند کر دیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News