اسلام آباد (پبلک نیوز) نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبیلیٹی سمیت 17 پراسیکیوٹرز اور اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹبیلیٹی سید اصغر حیدر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عمران اللہ خان کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خالدنواز، سپیشل پراسیکیٹر ناصر محمود مغل، سپیشل پراسیکیوٹر محمد رفاقت علی بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس گزشتہ برس سے لاکھوں افراد کی موت کا سبب بن چکی ہے۔