گوجرانوالہ (پبلک نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 8 میں دوبارہ گنتی کا معاملہ، پی ٹی آئی امیدوار ہمایوں رشید کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دوبارہ گنتی میں دونوں جماعتوں کے مزید ووٹ مسترد ہوئے۔ دوبارہ گتنی میں بھی مسلم لیگ ن کے ملک کامران کامیاب ہو گئے۔ دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار 5 ووٹوں سے کامیاب ہوئے،جبکہ پہلے دو ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 697 ووٹ اور تحریک انصاف کے ہمایوں رشید کے 692 ووٹ ہوئے۔ دوباہ گتنی کے بعد الیکشن کمیشن نے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا۔