وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی

وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی
لاہور: وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز،نرسزاور دیگر سٹاف کی کمی دور ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔