خلیل الرحمان قمر اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت

khalilur rehman qamar case
کیپشن: khalilur rehman qamar case
سورس: google

 ویب ڈیسک :( سلیمان اعوان ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں بڑی پیشرفت، عدالت نے  شریک ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

 رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  درخواست  ضمانت کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے آمنہ عروج کے شریک ملزم  یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج  کر دی ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ۔ خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیئ۔ے 

ملزم یاسر علی  کے وکلاء نے بھی ضمانت پر دلائل مکمل کیئے۔ 

ملزم یاسر علی  نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔آمنہ عروج اور یاسر علی سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Watch Live Public News