لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا شہباز شریف کی رہائی کے حکم پر اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم وبیش تمام مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔
مریم نے کہا یہ وہ سزا ہے جو انھیں نوازشریف کے بیانیے پر کھڑا رہنے پر ملی جو سب نے، خصوصًا شہباز شریف نے دلیری کے ساتھ قبول کی۔
انہوں نے مزید کہا ایسے حوصلے کبھی شکست نہیں کھاتے۔ مجھے شہباز شریف پر فخر ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے. عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو 50 لاکھ کےدو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے