شہر لاہور میں جاری تحریک لبیک کے مظاہرے ایک اور عام شہری کی جان لے گئے۔ کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ روڈ سے میڈیکل ایمرجنسی کی کال پر ریسیکو ٹیمیں روانہ ہوئیں۔ ریسکیو حکام نے بعدازاں بتایا کہ عینی شاہد کیمطابق راہگیر کی حالت اچانک بگڑی اور وہ گر پڑا، راستہ بلاک ہونے کے باعث ریسکیو اہلکار اسٹریچر لے کے پہنچے، ایوب نامی شخص کی عمر 59 سال تھی، ایوب کو میوہاسپٹل ڈیڈ ہاؤس میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔