پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،14 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،14 اپریل 2021

‏ملک میں کوروناکےمزید4ہزار681کیسزرپورٹ، ‏کوروناکےمثبت کیسزکی شرح9.73فیصدرہی، ‏ملک میں24گھنٹےمیں کوروناکے48ہزار92ٹیسٹ کیےگئے، ملک میں کوروناسےمزید135افرادانتقال کرگئے،این سی اوسی

وزارت صحت نے رمضان المبارک میں اسلام آباد کے کورونا ویکیسنیشن سینٹرز کے اوقات جاری کر دیے. رمضان المبارک میں اسلام آباد کے تمام ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے، رمضان المبارک میں ویکسینیشن سینٹرز دوپہر 12 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے، وزارت صحت

‏اسدعمرکی زیر صدرات این سی اوسی کا خصوصی اجلاس، ‏بڑھتےکورونا کیسزاوررمضان میں مذہبی وثقافتی سرگرمیوں کےباعث این سی اوسی کےفیصلے. ‏ملک بھرمیں ایس او پیزپریکم رمضان سےعمل درآمد شروع کرانےکا فیصلہ. ‏لاک ڈاؤن کورونا کےخطرے کومدنظر رکھ کر لگایا جائےگا،این سی اوسی

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا. اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا ہر غور کیا جائے گا . پنجاب میں ماں اور بچوں کے 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی. اجلاس میں پنجاب میں 3 ایل این جی پاور پلانٹس کے معاہدوں کی کم از کم 66 فیصد پیداوار کے ٹیک یا پے کمٹمنٹ چارچز ختم کرنے پر غور کیا جائے گا

لاہور:رہنما (ن) لیگ جاوید لطیف کورونا وائرس کا شکار. وکلاء نے جاوید لطیف کی رپورٹ عدالت پیش کردی.جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، وکیل

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔