ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اپنی شادی کی سالگرہ بھول گئے جس پر ان کو بیگم سے معافی مانگنا پڑ گئی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب ملک نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اپنی بیگم ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے معافی مانگی۔
انھوں نے لکھا کہ اوہ! غلطی سے مس ٹیک ہو گئی۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک دن کی تاخیر سے شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ اپنے ٹویٹ میں انھوں نے اپنی اہلیہ ٹیگ بھی کیا۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے بیگم کو 'بے غم' کے طور پر بھی لکھا۔