پبلک نیوز: نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ نیک فلیکس طرز کی جعلی ایپ سامنے آئی جو سراسر خطرہ کا موجب بن سکتی ہے۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر واضح کیا ہے کہ فلکس آن لائن نامی ایپ ایک جعلی ایپ ہے جس کو ڈاؤنلوڈ نہ کریں، یہ موبائل کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ہمیشہ با اعتماد ایپ استعمال کریں، ایسی کوئی بھی ایپ استعمال نہ کریں جو جس پر اعتماد نہ ہو۔ چوکنا اور محفوظ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ہے کہ فلکس آن لائن ایپ کو ڈاؤنلوڈ نہ کیا جائے اور اگر پہلے سے ڈاؤنلوڈ اور انسٹال ہے تو فوری طور پر ختم کر دیں۔