امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک

امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک

ویب ڈیسک: امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن نے رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ امریکہ صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں ماہِ صیام کی مبارک ہو۔

اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث سبھی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس دوران مسلمان ایک نئی امید سے اس مہینہ کی شروعات کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں رواں برس تقریبات کا اہتمام ورچوئل ہو گا تاہم آئندہ برس عید کی روایتی تقریب کا معمول کے مطابق اہتمام کیا جائے گا۔

جوبائیڈن یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ مسلمانوں کو امتیازی سلوک اور نفرت آمیز جرائم کا سامنا ہے۔ اپنے عقیدہ کے سبب خوف کی فضا میں رہنے کی ضرورت نہیں، ہم سبھی کے حقوق کے محافظ ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔